۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: پاراچنار میں حکومت زخمیوں کو طبّی و مالی امداد فراہم کرے اورنقصانات کا ازالہ کیا جائے،  راستوں کی بندش کے باعث ادویات اور اشیاء خورد و نوش کی شدید کمی ہے۔ حکومت ٹھوس اقدامات کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ضلع کرم کے مظلوم شہریوں پر مسلط کی گئی جنگ کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا: زخمیوں کو طبّی و مالی امداد فراہم کرتے ہوئے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، راستوں کی بندش کے باعث ادویات اور اشیاء خورد و نوش کی شدید کمی ہے۔ حکومت ٹھوس اقدامات کرے۔

علامہ ساجد نقوی نے جنگ میں شہید افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

قائد ملت جعفریہ نے آخر میں کہا: علاقے کے امن و سلامتی کو تہہ و بالا کرنے والے شرپسند عناصر کو قانون کے گرفت میں لایا جائے، صورتحال کا جائزہ لیا جائے اور حقائق کی روشنی میں علاقے کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .